ابنا: مجتھد نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے بادشاہ اور دیگر حکام مصر میں معزول صدر مرسی کی حمایت میں ہونے والے بڑے مظاہروں اور مصرکی فوج کے سربراہ کی ناکامی سے تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔سعودی عرب کے مبصر کا کہنا ہےکہ شاہ سعودی مصر میں فوجی بغاوت کی ناکامی کو آل سعود کے لئے بڑی مصیبت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے مصری فوج اور بغاوت کے حامیوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ مرسی کے حامیوں کےخلاف جہاں تک ہوسکے تشدد سے کام لیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مصری فوج کے سربراہ پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ زیادہ سے زیادہ تشدد کا استعمال کریں۔ سعودی عرب نے مصر کے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ سے وعدہ کیا ہےکہ انہیں مرسی کے حامیوں کو سرکوب کرنے کےلئے آل سعود کی بے پناہ امداد بہت جلد مل جائے گي۔ واضح رہے مصر کی فوج نے تین جولائي کو منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کرکے آئين کو بھی معطل کردیاتھا جس کے بعد پورے مصر میں مرسی کی حمایت میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیاں شدید جھڑپوں اور فوج کے تشدد میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169